اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان جاری محاذ آرائی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ لاوروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو خلیجی ممالک کا باہمی اور اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کو مذاکرات کے ذریعہ اپنے معاملات حل کرنے چاہییں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169